the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام پرعمل کرتے ہوئے دنیا میں امن قائم کرنےکی عالمی کوششوں کے ساتھ اشتراک عمل کریں۔ یہ پیغام دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مسلمانوں کو حالات کے ایک ایسے موڑ پر دیا ہے جب مسلمان دنیا کے قابل لحاظ خطے میں تنازعات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسی مہینے 2012 میں ملالہ پر طالبان نے ناکام جان لیوا حملہ کیا تھا۔ گولیاں ان کے سر میں لگی تھیں۔
ملالہ نے کل شارجہ میں عورتوں کے مستقبل پرایک تقریب سے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام کریں



اورجن جن ملکوں میں وہ رہتے ہیں وہاں امن و استحکام کے قیام کے لیے نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنائیں۔ ملالہ نے اپنی تقریر میں شام، عراق اور یمن کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِن تنازعات کا بنیادی شکار مسلمان ہی ہیں۔ ہم اِس خطے میں اپنا مستقبل دیکھنے کے حوالے سے اُس وقت تک بات نہیں کر سکتے جب تک یہاں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ نہ ہو جائے۔.
ملالہ نے کہا کہ وہ عراقی شہر موصل میں موجود اُن پانچ لاکھ بچوں کے بارے میں سوچنا بند نہیں کر سکتیں جو خطرے میں ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.